۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
تصاویر/ تجمع امت حزب الله زنجان در پی شهادت سید مقاومت سیدحسن نصرالله و محکومیت رژیم غاصب صهیونیستی

حوزہ / ٣٣ روزہ گزشتہ سالوں اسرائیل کی جنگ سے کل کا ضاحیہ علاقہ لبنان پر تابڑ توڑ اسرائیلی حملہ نہایت سخت اور خطرناک ثابت ہوا، جب حزب اللہ لبنان کے بڑے بڑے کمانڈر مارے گئے اور سید مقاومت حزب اللہ لبنان کے جنرل سکریٹری جناب سید حسن نصر اللہ صاحب درجہء شہادت پر فائز ہوئے۔

تحریر: سید مشاہد عالم رضوی

حوزہ نیوز ایجنسی| ٣٣ روزہ گزشتہ سالوں اسرائیل کی جنگ سے کل کا ضاحیہ علاقہ لبنان پر تابڑ توڑ اسرائیلی حملہ نہایت سخت اور خطرناک ثابت ہوا، جب حزب اللہ لبنان کے بڑے بڑے کمانڈر مارے گئے اور سید مقاومت حزب اللہ لبنان کے جنرل سکریٹری جناب سید حسن نصر اللہ صاحب درجہء شہادت پر فائز ہوئے۔

انا للہ وانا الیہ راجعون

یہ خبر دل کو دہلا گئی اور درد سے دل بھر آیا۔

ہاۓ روز گار کیسے کیسے دن دکھاتا ہے ؟ مجاہدت و تلاش و کوشش سے بھری ایک شجاع بہادر و بابصیرت مرد مومن کی عزت وعظمت و شرافت سے لبریز زندگی جو اب دنیا کے جیلاوں کے لئے ایک مثال بن گی ہے، تمام ہوگئی۔

جانے والے تجھے روئے گا زمانہ برسوں

سید حسن نصر اللہ صاحب اپنی آرزو کو پہنچ گئے وہی آرزو جس کے لئے قرآن کہتا ہے:فتمنوا الموت ان کنتم صادقین..اگر تم اپنے دعوے ایمان میں سچے ہو تو موت کی تمنا کرو (سورۂ جمعہ آیت چھ) جس کی آرزو یہودی زادے کبھی نہیں کرسکتے !!؟

علامہ اقبال کہتے ہیں:

نشان مرد مومن باتو گویم۔

چوں مرگ آید تبسم بر لب اوست یعنی

جب مومن کو موت آتی تو وہ مسکراتا یاد رکھئے

گیدڑ سو سال بھی جئیے پھر بھی اس کی زندگی شیر کی ایک دن کی زندگی کے برابر بھی نہیں ہوسکتی۔

سید حسن نصر اللہ مرحوم نے لبنان کے مظلوموں کے دفاع میں زندگی بسر کردی اور اپنے جد علی ابن ابی طالب کی طرح مظلوموں کی حمایت کرتے رہے اور مظلومین فلسطین کے دفاع میں ہمیشہ سینہ سپر رہے جس کی وجہ سے گروہ نفاق ان سے چھڑتا رہا اور جنایت کار اسرائیل کے ساتھ تعلقات بڑھاتا رہا ہے آج وہی گروہ نفاق حسن نصر اللہ مرحوم کی شہادت پر خوش ہے مگر دنیا کو یاد رہے کامیابی ایمان والوں اور حق کی راہ پر ثابت قدم رہنے والوں کی ہے جو بارہا و بارہا تاریخ سے ثابت ہوتا آیا ہے۔

محراب عبادت میں بریشم کی طرح نرم

رزم حق و باطل ہو تو فولاد ہے مومن

یقیناً سید حسن نصر اللہ مرحوم انہیں ثابت قدم لوگوں میں ممتاز مقام کے مالک تھےجو میدان کے غازی اور کردار وعمل کے دھنی ہونے کے علاوہ سادہ زندگی زندگی رکھنے والے اور اپنی عوام کے دکھ درد میں شریک ایک پاک وپاکیزہ زندگی کے حامل عالم باعمل تھے دنیا کے حالات پر گہری نظر اور دور حاضر کے یزیدوں کو پہچاننے کی خوب پرکھ رکھتے تھے وہ آج شہید ہوگے اور قافلہ شہداء سے جاملے۔

عاش سعیدا ومات مغفورا

اسرائیل غاصب وجنایت کار کی پیشانی پر اس خون ناحق کا دھبہ باقی رہے گا۔ اور جلد ہی لعنت کا طوق بنکر نتن یاہو جیسے سفاک وبزدل کی گردن کاہار بنے گا۔

آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا ؟

قلم روک کر آخر کلام میں، میں شہید استقامت سید حسن نصر اللہ مرحوم کی غیرت دار زوجہ اور پسماندگان کے ساتھ ساتھ ملت غیور و شجاع لبنان و دنیا بھر میں موجود ان کے چاہنے والوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔

امام زمانہ عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف و قائد انقلابِ اسلامی حضرت آیت اللہ العظمٰی خامنہ ای حفظہ اللہ و تمام مراجع عظام و حوزات علمیہ کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتا ہوں۔

بارگاہ الٰہی میں دعا گو ہوں، خدایا اس مصیبت سے پیدا ہونے والے خلا کو جلد از جلد ایک اور حسن نصر اللہ کے وجود سے مالامال کر دے اور اس جنایت میں شریک امریکہ و اسرائیل و گروہ نفاق کو ذلیل ورسوا کر دے۔ آمین

والسلام مع الاکرام

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .